جے یو آئی نے سندھ میں سڑکیں بلاک کیں توقانون حرکت میں آئے گا:سعید غنی

11:51 AM, 14 Nov, 2019

کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جے یو آئی سڑکیں بلاک کرے گی تو قانون حرکت میں آئے گا ،جے یو آئی کو سڑکیں نہ بند کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے دائر ے میں رہ کر احتجاج سب کاحق ہے لیکن سڑکیں بند کرناقانون کے دائر ے میں نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ سڑکیں بند نہ ہوں اور جے یو آئی راضی ہوجائے لیکن اگر جے یو آئی نہ مانی تو پھر دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے بدنظمی کا مسئلہ نہیں پیدا ہونا چاہئے ، سڑکیں بلاک ہونگی توقانون حرکت میں آئے گا۔

مزیدخبریں