نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں:علی زیدی

11:31 AM, 14 Nov, 2019

کراچی:وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ شریف فیملی اور ان کے قریبی ساتھی گارنٹی بانڈ کیوں جمع نہیں کراتے،یہ نواز شریف کے لیے بانڈ جمع کرائیں اور انہیں باہر لے جاکر علاج کرالیں۔

انہوں نے طنز کیا کہ کیا پیسہ آپ کے لیے لیڈر سے زیادہ اہم ہے، کیا بچوں کے لیے پیسہ ابو سے زیادہ اہم ہے۔

مزیدخبریں