پشاور، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شہید

11:23 AM, 14 Nov, 2019

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں قائم مقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی شہید ہو گئے۔ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی کے مطابق پشاور میں واقع شاہ پور چوکی کے قریب گھات لگائے ہوئے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود قائم مقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی غنی خان شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ سے قائم مقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی غنی خان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔

شہید ڈی ایس پی غنی خان کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی گن مین اور ڈرائیور کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں