لاہور ہائیکورٹ کا قمر زمان کو آصف زردای سے جیل میں ملاقات کروانے کا حکم

10:45 AM, 14 Nov, 2019

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قمر زمان کائرہ کو سابق صدر آصف زردای سے جیل میں ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد وحید نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا قمر زمان کائرہ آئندہ پیر کے علاوہ کسی بھی سوموار کو آ جائیں، ملاقات کرا دینگے۔

لاہور ہائیکورٹ نے 25 نومبر کو پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں