نایاب گلابی ہیرا ریکارڈ پانچ کروڑ ڈالرز میں نیلام

نایاب گلابی ہیرا ریکارڈ پانچ کروڑ ڈالرز میں نیلام
کیپشن: نایاب ہیرا پاکستانی 7 ارب روپے میں فروخت ہوا ، فوٹو

'پنک لیگسی' نامی 19 قیراط کے نایاب ہیرے کو ریکارڈ پانچ کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

امریکی کمپنی ہیری ونسٹن نے جینیوا میں ہونے والی ایک نیلامی میں 19 قیراط کے گلابی ہیرے کو خریدا۔نیلامی سے قبل ہیرے کی قیمت کا تخمینہ تین سے پانچ کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا۔نایاب گلابی ہیرا نیلامی کے لیے پیش ہونے کے بعد پانچ منٹ کے اندر اندر فروخت ہو گیا۔

ہیرے کے نیلام گھر کے مطابق اس قیمت پر گلابے ہیرے کی فروخت ایک عالمی ریکارڈ ہے۔مستطیل کٹ اسٹون کو جنوبی افریقا کی ایک کان سے تقریباً 100 سال پہلے نکالا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ 1920 میں پہلی دفعہ تراش کے بعد اس ہیرے کو کبھی تراشا نہیں گیا۔

کرسٹی انٹرنیشنل کے جیولری کے سربراہ راہول کڈاکیا کے مطابق 19 قیراط کا گلابی ہیرا دنیا کے شاندار ہیروں میں سے ایک ہے۔راہول کڈاکیا نے مزید بتایا کہ یہ رنگ ایک قیراط کے ہیرے میں تو دیکھا گیا ہے لیکن 19 قیراط وہ بھی گلابی رنگ میں ناقابل یقین ہے۔