اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح

اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ملک کیلئے کام کا جذبہ رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس ملک میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،’نیا پاکستان کالنگ ‘ ویب پورٹل اقتصادی ترقی کو بحال کرنے کےلئے وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈا کے تسلسل میں اوپی ایف کا تاریخی قدم ہے.


 

اوورسیز پاکستانی اوپی ایف کے ویب پورٹل کے ذریعے خود کو آن لائن رجسٹر کر کے وفاقی اور صوبائی سطح پر عوامی شعبے کے اداروں، حکام، کمیشن وغیرہ کے بورڈ کے ارکان کے طور پر پاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے نیاپاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے، ویب پورٹل میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز اور دیگر ماہرین کا ڈیٹا جمع کیا جائےگا، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی تفصیلات پورٹل میں ڈال سکیں گے۔ او پی ایف ہیڈ آفس میں نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو ملک کیلئے کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں واپس پاکستان لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ’نیا پاکستان کالنگ ‘ ویب پورٹل اقتصادی ترقی کو بحال کرنے کےلئے وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈا کے تسلسل میں یہ اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن کا ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی ترقی کی رہنمائی کے تحت ایک آن لائن ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے جہاں بیرون ملک پاکستانی اپنے آپ کو رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے افتتاحی خطاب میں دعوت دی تھی کہ قابل ذکر غیر ملکی پاکستانی، پاکستان کی بہتری کےلئے حصہ لیںاس لئے وزارتاوورسیز پاکستانی نے غیر ملکی پاکستانیوں کےلئے ایک پلیٹ فارم بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اوپی ایف کے ویب پورٹل کے ذریعے خود کو آن لائن رجسٹر کر کے وفاقی اور صوبائی سطح پر عوامی شعبے کے اداروں، حکام، کمیشن وغیرہ کے بورڈ کے ارکان کے طور پرپاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں۔ ہمارے دورِ حکومت میں نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل سے برین گین ہو گا نہ کے ڈرین۔ چین کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب چین نے معاشی طور پر ترقی کرنا شروع کی تو اس وقت بیرون ملک مقیم چینیوں کو اپنے ملک واپس آکر اداروں کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی ، اس موقع پر دنیا بھر کے اعلیٰ اداروں میں کام کرنیوالے چینیوں نے اپنے ملک کی بہتری کیلئے وطن واپس آکر کام کیاآج چین کی ترقی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے تارکین وطن بھی وطن واپس آکر اپنے ملک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی میکانزم نہیں تھا ۔ انہوں نے کہاکہ او پی ایف میں ان کیلئے ایک سیل بنایا جائے گا، ویب پورٹل کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آنر دیا جائے گا۔ تقریب سے وفاقی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال تک بیرون ملک مقیم ہو کر ملک کی خدمت کرنے والے بھی ہم سے توقع رکھتے ہیں کہ ہم ان کیلئے کام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ ہم انہیں اپنے ملک میں شناخت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل میں مختلف کیٹگریز بنائی گئی ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی اس میں اپنی سی ویز بھیج سکتے ہیں اور پاکستان کے بزنس سیکٹر کے ادارے اپنے پسند کے مطابق ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنا اداروں کیلئے چن سکتے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن ڈاکٹر عامر شیخ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اوپی ایف کے سٹاف نے دن رات ایک کرتے ہوئے 26دن کے اندر ویب پورٹل بنایا ہے اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل کے قیام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت سارے فوائد حاصل ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری اوورسیز پاکستانی و انساتی ترقی محمد آصف نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےاوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کو سونیئر پیش کیا۔