اسلام آباد : سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں تہنائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، این جی اوز پالیسی کو منظور کرنے کے لیے پارلیمان میں بھیجا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت عالمی تنہائی کا شکار نہیں ہو سکتا ہے ، این جی اوز کے متعلق پالیسی کو منظوری کے لیے پارلیمان بھیجا جائے ۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے ، وزیر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن سے ملاقات کا احوال بتایا ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں پر مربوط پالیسی تشکیل دے ۔