آکسفورڈڈکشنری میں آصف زرداری لکھیں تومطلب کرپشن، منی لانڈرنگ آتا ہے، فیاض الحسن چوہان

07:15 PM, 14 Nov, 2018

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اورزمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے لیڈر کو سمجھائے کہ اب ایان کے ذریعے پیسہ باہر نہیں بھجوا سکتے۔ ن لیگ کے مشاہداللہ کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، انھیں کسی بھی مقام پر مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں۔

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اقامہ منی لانڈرنگ،کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے، زرداری نے25سال کی محنت کےبعد کرپشن میں نام بنایا، آکسفورڈ ڈکشنری میں آصف زرداری لکھیں تومطلب کرپشن، منی لانڈرنگ آتا ہے۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے وکلا کے خلاف نوٹس لیں، مشتعل وکلا کے لائسنس منسوخ ہونے چاہئیں، کار سرکار میں مداخلت کرنے والے وکلا کے خلاف کارروائی ہوگی، واقعے کی پوری تحقیقات کرکے ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا منی لانڈرنگ کے خلاف وزیراعظم عمران خان ہی ایکشن لے سکتے تھے، منی لانڈرنگ اقامے کے نام پرہوتی تھی، اقامے کا ڈرامہ کل شہزاد اکبر نے بے نقاب کردیا ہے، ڈرائیور اور مالی کے نام پر جائیدادیں بنانے والے سامنے آرہے ہیں، مک مکا ہوتا تھا اس لیے بیرون ملک سے پیسہ واپس نہیں آسکا، موجودہ حکومت مک مکا کی مخالف ہے،پیسہ تو بیرون ملک سے واپس آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے دوست کہتے ہیں ہوم ورک کرلیں پھر بیان دیں، ہم نے ہوم ورک کیا ہے اسی لیے تو اتنی رقم سامنے آئی ہے، شوگرملز پر قبضے،زمینوں پر قبضے کس نے کیے سب کو معلوم ہے، پی پی دوست سمجھیں ایان علی کے ذریعے اب پیسہ باہرنہیں جائے گا۔

صوبائی وزیراطلاعات نے آصف زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے اپنا نام ایسا بنایا ہے، جس کی مثال نہیں ملتی، آکسفورڈ ڈکشنری میں آصف زرداری لکھیں تومطلب کرپشن،منی لانڈرنگ آتاہے، یہ درست ہے ایک زرداری پیپلزپارٹی پربھاری،ہم نےہوم ورک کر کے 700ارب منی لانڈرنگ کاسراغ لگایا، یہ سچ ہے بڑی محنت اورجدوجہد کے ساتھ آصف زرداری کرپٹ بنے۔

مزیدخبریں