روم: بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو' کا انتخاب کیا ہے جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔
بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو' کا انتخاب کیا ہے جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی میں 100 کے قریب لوگ مدعو ہیں، جن میں دپیکا اور رنویر کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے علاوہ بالی وڈ سے شاہ رخ خان، فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جوڑے نے شادی کے ملبوسات کے لیے ڈیزائنر سبیاساشی مکھرجی کا انتخاب کیا ہے۔شادی کے پہلے روز یعنی آج کولکنی روایات کے مطابق تقریب جاری ہے اور کل رنویر اور دپیکا سندھی روایت کے مطابق تقریب میں دکھائی دیں گے تاہم دونوں نے مہمانوں کو تصاویر نہ لینے اور کیمرہ یا موبائل فون ساتھ نہ رکھنے کی تلقین کر رکھی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شادی کے موقع پر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی مہمان اپنے ساتھ موبائل فون نہ لے کر آئے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز لیک نہ ہوسکیں۔
دوسری جانب یہ بھی رپورٹس ہیں کہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو ایونٹ سے دور رکھنے کی غرض سے کئی سیکیورٹی بوٹس بھی جھیل کے اطراف گشت میں مصروف ہیں جبکہ مقامی حکام نے کشتیاں کرائے پر دینے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے سے باہر کے لوگوں کو بوٹس کرائے پر نہ دیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کو ایک خصوصی رِسٹ بینڈ دیا جارہا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز کے کیمرہ لینس کو بھی اسٹیکر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام لیک کومو کا انتخاب کیا ہے، اس ویلا کے 70 کمرے ہیں جنہیں 17 نومبر تک بُک کیا گیا ہے۔ جہاں پر ایک کمرے کا کرایہ تقریبا 400 یورو ہے۔