کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بتایا کہ مکران کے ساحل پر حالیہ اوشیونوگرافی سروے میں بڑے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان 2030 ء میں صرف نیو کلیئر توانائی سے 8800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
فیوچرز کانفرس میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سب آنے والے کل کی بجائے گزرے ہوئے کل میں امن کے خواہاں رہے ہیں لیکن صرف پاکستان افغانستان میں امن نہیں لا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک کی ترقی کا زینہ ہے اور بڑی تعداد میں فیس بک، واٹس ایپ اور ٹیوٹر کے استعمال کی بنیاد پر ملک ای کامرس میں بہت تیزی سے ترقی کی راہ بنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیل آئل کے ذخائر کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر ہے جبکہ ملک میں معدنیا ت کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی 43سالہ سروس میں کبھی بھی افغانستان کے لیے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا لفظ نہیں سنا۔