نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں اہم گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا

01:43 PM, 14 Nov, 2018

لاہور: نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں اہم گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ قومی احتساب بیورو نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے ایک اہم گواہ سلمان شاہ کو خط لکھ کر طلب کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کے اہم گواہ نے نیب کے ڈائریکٹر لیول کے افسر کو تمام شواہد کے ساتھ بیان ریکارڈ کرایا ہے. ذرائع کے مطابق اس گواہ کا تعلق لاہور کے علاقے گلبرگ سے ہے اور یہ بیرون ملک بھی مقیم رہا۔

واضح رہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے خلاف بھی تحقیقات چل رہی ہیں جب کہ دونوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں