کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

10:29 AM, 14 Nov, 2018

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھ روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا، آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50ہو گئی ہے۔

کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں تباہ ہونیوالے گھروں سے مزید 6 لاشیں برآمدہوئی ہیں۔کیلیفورنیا میں لگی کیمپ فائر نے پیراڈائز کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، قصبے میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 8000 سے زائدعمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔آگ کے بعد 52 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، کیمپ فائر کے نتیجے میں شمالی کیلیفورنیا کا 117,000 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔دوسری جانب جنوبی کیلیفورنیا میں ووسلے فائر سے 57,000 عمارات خطرے میں ہیں جب کہ 93 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔

پانچ ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہواو¿ں کے باعث آگ بھجانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک لاکھ ایکٹر کے رقبے پر پھیلی آگ نے وسطی لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے تھاو¿زنڈز اوکس میں 40 میل کے رقبے پر 75,000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔اس سے قبل کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں واقعے ایک قصبے پیراڈائز سے 14 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

مزیدخبریں