خیبرپختونخوا کے کالجز اور جامعات میں نسوار اور سگریٹ نوشی پرپابندی عائد کر دی گئی

09:28 AM, 14 Nov, 2018

پشاور: ہائیر ایجوکیشن نےطلبا کو نشے سے روکنے  کے لئے  خیبرپختونخوا کے کالجز اور جامعات میں نسوار اور سگریٹ نوشی پرپابندی عائد کر دی ،طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ پر بھی سگریٹ اور نسوار کے استعمال کرنے پر پابندی ہو گی ،نوٹیفکیشن جاری۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے کالجز اور جامعات میں نسوار پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ہائیر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے ساتھ اساتذہ پر بھی تمباکو اور نسوار کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ  طلبہ کو ہر مہینے نشے کے موضوع پر لیکچرز بھی دئیے جایئں  اور ڈرگ کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک بھی کرائی جایئں گی جبکہ کالجز اور جامعات میں ہفتہ وار سیشن کے ذریعے طلبا کو نسوار اور سگریٹ سے دور رکھنے کی ترغیب دی جائے گی۔

مزیدخبریں