آئی فون X میں بھی موت کی لکیر آگئی، لاکھوں فون ناکارہ ہوگئے

07:11 PM, 14 Nov, 2017

لاہور:سام سنگ گلیکسی S7 کے بعد اب آئی فون X میں بھی یہ لکیر نموادار ہونے لگی ہے ،اس سے پہلےاسی لکیر کی وجہ سے لاکھوں تعداد میں سام سنگ گلیکسی S7 بھی  بیکار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ، ایک طرف تو امریکی حکومت نے بھی اس کمپنی کیخلاف ایکشن لے رکھا ہے تو دوسری طرف ایپل کے نئے آئی فون X میں بھی خطرناک ڈیفالٹ کا انکشاف ہوا ہے جو کہ اس فون کیلئے موت ثابت ہو سکتا ہے۔

 آئی فون X کی سکرین میں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکرین کے ایک طرف سبز رنگ کی لائن نمودار ہو جاتی ہے جو سکرین آف ہونے پر بھی ختم نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے اسے ”Green Line Of Death“ قرار دیا گیا ہے۔

یہ انکشاف سب سے پہلے کیا ”میک ریومرز“ نے، جن کے مطابق یہ لائن سکرین کے انتہائی دائیں یا انتہائی بائیں حصے میں نمودار ہوتی ہے اور فون ری سٹارٹ کرنے پر بھی دور نہیں ہوتی۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ خامی نئے آئی فون میں نہیں نمودار نہیں ہوتی لیکن کچھ دن استعمال کے بعد یہ ظاہر ہو جاتی ہے۔
اب تک اس طرح کے 25 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں لیکن ان میں اضافہ آئی فون کیلئے خطرناک ہو گا۔

مزیدخبریں