مراکش کے معروف گلوکار پر آبروریزی کاالزام، لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

10:34 PM, 14 Nov, 2017

Read more!

ربت : مراکش کے معروف گلوکار سعد المجرد پر آبرو ریزی کا الزام لگانے کے تقریبا ایک سال بعد 21 سالہ فرانسیسی لڑکی "لورا پریول" نے اب واقعے کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ لورا کی جانب سے یہ تفصیلات اتوار کے روز یوٹیوب پر پوسٹ کیے جانے والے ایک وڈیو کلپ میں سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وڈیو کلپ میں لورا نے سعد المجرد پر الزام عائد کیا کہ مراکشی فن کار نے واقعے کی رات اس کی آبرو ریزی کے علاوہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ لورا کے مطابق اُس رات وہ ایک نائٹ کلب میں تھی تو المجرد نے اس کو اپنی میز پر بلا کر ایک دوسرے نائٹ کلب چلنے کی دعوت دی اور کہا کہ اس کے بعد وہ لورا کو گھر چھوڑ دے گا۔ تاہم باہر نکلتے ہی المجرد نے لورا کو بتایا کہ اب وہ اپنے ایک دوست کے ہوٹل جا رہے ہیں اس لیے کہ جس جگہ جانے کا ارادہ تھا، وہ مناسب نہیں۔

لورا کا کہنا ہے کہ وہ المجرد کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش رکھتی تھی۔ دوست کے ہوٹل پہنچ کر انہوں نے دو دیگر دوستوں کے ساتھ رات موج مستیوں میں گزاری۔ اس کے بعد المجرد نے لورا کو ایک دوسرے ہوٹل جانے کی تجویز پیش کی جہاں اس نے پورا ونگ بُک کرایا ہوا تھا۔ لورا کے مطابق ہوٹل پہنچ کر المجرد نے اس کے قریب آنے کی کوشش کی جس کو لورا نے پسند نہیں کیا۔ اس پر المجرد نے لورا کے ساتھ مار پیٹ کی ، لورا نے اپنے دفاع کی کوشش کی مگر اس کے بقول المجرد اپنی زیادہ طاقت کے بل بوتے پر غالب آ گیا اور اس کو آبرو ریزی کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں لورا نے وہاں سے فرار کی کوشش کی اور وہ کمرے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ اس واقعے کے میڈیا میں آ جانے کے بعد لورا نے دعوی کیا کہ اسے مراکشی گلوکار کے مداحوں اور پرستاروں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں اور گالم گلوچ کے پیغامات موصول ہوئے۔ ان عناصر نے لورا ، اس کی ماں اور خاندان پر بھرپور دباؤ ڈالا تا کہ وہ اس مقدمے سے دست بردار ہو جائیں۔ تاہم اسے صرف گھر والوں اور دوستوں کی سپورٹ حاصل ہوئی اور اس دوران اس نے باہر سڑک پر نکلنا بھی چھوڑ دیا۔

اب یہ فرانسیسی لڑکی مصمم ارادہ رکھتی ہے کہ وہ اپنے مقدمے کو جاری رکھے گی تا کہ خود کو ہوس کا نشانہ بنانے والے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ سکے۔ لورا نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کی معاونت اور سپورٹ کریں۔ لورا کے مطابق المجرد کئی خواتین کے ساتھ اس فعل کا ارتکاب کر چکا ہے۔

د

مزیدخبریں