امریکی اتحادی افواج شام اور عراق میں ناکام رہیں : امریکہ کا اعتراف

امریکی اتحادی افواج شام اور عراق میں ناکام رہیں : امریکہ کا اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ اتحادی افواج شام اور عراق میں مزید پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جینیواعمل کی تکمیل تک فی الحال یہاں سے جانے والے نہیں ہیں ،آپ کواب اس مسئلے سے متعلق کچھ کرنے کی ضرورت ہے ناکہ اس کے فوجی حصے کیلئے صرف لڑاجائے اورپھریہ کہاجائے کہ باقی کاخداحافظ۔اتحادکامقصدہمیشہ سے آئی ایس کے خلاف لڑنارہاہے جبکہ شام کی خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے اس کاسفارتی حل بھی ہمارامقصدہے ۔


انہوں نے کہاکہ ہم یہ بات یقینی بناناچاہتے ہیں کہ مسئلے کے سفارتی حل کیلئے حالات سازگاربنائے گئے ہیں ۔ان کایہ بیان ایسے وقت سامنے آیاجب امریکہ اورروس نے ہفتہ کے روزایک مشترکہ بیان جاری کیاجس میں کہاگیاہے کہ شامی تنازعہ کاکوئی فوجی حل نہیں ہے ۔