عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے4کیلئے سید عاقل شاہ کو میدان میں اتار دیا

09:58 PM, 14 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے4کیلئے سید عاقل شاہ کو میدان میں اتار دیا۔ اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں اشفاق خلیل کی سربراہی میں منعقدہ ایک جرگہ کے دوران کیا گیا۔

اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے جرگہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پی کے4سے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے سید عثمان شاہ، کفایت خان اورکزئی، ارسلان خان اور سعید ظاہر خان نے سید عاقل شاہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی درخواستیں واپس لینے کا اعلان کر دیا ۔ امیر حیدر خان ہوتی نے پی کے4کیلئے سید عاقل شاہ کا نام فائنل کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

دریں اثناء پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کامیاب جرگہ کے انعقاد پر اشفاق خلیل کو مبارکباد پیش کی اور دیگر حلقوں میں پارٹی کے ذمہ داروں سے درخواست کی کہ وہ پی کے93اور پی کے4کی تقلید کریں اور جہاں تک ممکن ہو سکے اپنے حلقوں میں جرگوں کے ذریعے معاملات نمٹا کر کسی فائنل فیصلے کی جانب بڑھیں۔

انہوں نے ٹکٹ ملنے پر سید عاقل شاہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں