لاہور:سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) محاذ آرائی کی سیاست نہ کرے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نااہل ثابت ہوچکے ہیں اور وہ اب ملک کی سیاسی فضا خراب نہ کریں ، نوازشریف نے ہمیشہ ملک کے مفاد کے منافی اقدامات کئے ہیں ،وہ ملک کی ترقی کا سوچیں اورپیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسی کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے مشکل وقت میں جمہوریت کو سہار ا دیا لیکن نوازشریف نے عجیب حکمت عملی مرتب کی جس وجہ سے وہ اقتدار سے محروم ہوگئے ،نوازشریف کے دور حکومت میں عوام کے لئے ان گنت مسائل پیدا ہوئے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے اقتدار سے ہٹائے جانے عوام خاموشی سے گھر بیٹھے رہے ،عوام کو علم ہے کہ کون ملک کے لیے کام کررہا ہے اور اپنے مفادات کی سیاست کوفروغ دے رہا ہے۔