لاہور میں کم عمر ڈرائیور روڈ پر آنے سے پہلے سوچ لیں

08:16 PM, 14 Nov, 2017

لاہور :سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کی سربراہی میں لاہور ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے


تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کی سربراہی میں لاہور ٹریفک پولیس کی ایک ٹیم نے بھاٹی گیٹ چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کم عمر ڈرائیوروں کو روک روک کر ان میں پمفلٹ تقسیم کئے


اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے کم عمر ڈرائیوروں کو سمجھاتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے ناکہ بندی کے دوران سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز اپنے لئے اور دوسروں کیلئے خطرہ ہیں انہوں نے کم عمر ڈرائیوروں کو روک کر ان کے والدین کو بذریعہ ٹیلی فون مطلع کرکے موقع پر طلب کیا ۔

مزیدخبریں