ینگون:ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فوج کی رپورٹ کو ’’وائٹ واش‘‘ یعنی خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کے مترداف قرار دیا ہے۔
میانمار کی فوج نے روہنگیا کے بحران کے بارے میں کی جانے والی اندرونی تحقیقات کے نتائج میں خود کو الزامات سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے۔سکیورٹی حکام کی اس رپورٹ میں روہنگیا کے قتل، ان کے گھروں کو جلانے، عورتوں کی توہین اور سامان چرانے کی تردید کی گئی ہے۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فوج کی رپورٹ کو ’’وائٹ واش‘‘ یعنی خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کے مترداف قرار دیا ہے۔ ان علاقوں میں میڈیا کی رسائی پر سخت پابندیاں عائد ہیں لیکن بی بی سی کے جنوبی ایشیا کے نامہ نگار جوناتھن ہیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس علاقے کے دورے میں انہوںنے بدھ مردوں کو مسلح پولیس اہلکاروں کے سامنے ایک روہنگیا گاؤں کو آگ لگا تے ہوئے دیکھا۔
خٰیال رہے کہ اگست سے اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ روہنگیا بے گھر ہو کر دوسرے ملکوں کو ہجرت کر گئے ہیں۔ ان کی اکثریت بنگلہ دیش میں مقیم ہے۔