لاہور:پنجاب حکومت قرآن پاک کے شہید نسخوں کو محفوظ بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم نظام بنا ڈالا
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں قرآن محل تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی شہید نسخوں کی ری سائیکلنگ کیلئے باقاعدہ فیکٹری قائم کی جائیگی
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب قرآن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے 25 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں قرآن محل میں قرآن پاک کے شہید نسخوں کو تحفظ فراہم کیا جائیگااور فیکٹری میں شہید نسخوں کی ری سائیکلنگ عمل میںلائی جائیگی۔