پشاور: پشاور ٹیکس انتظامیہ نے معروف گلوکارہ گل پانڑہ کو 1کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوا دیا ہے ٹیکس جمع نہ کرنے کی صورت میں گھر اور گاڑی تحویل میں لیے جانے کے بھی امکانات موجود ہیں،محکمہ ٹیکس کی جانب سے معلوم ہواکہ ان کی کروڑوں کی آمدن ہے،متعددنوٹسزکے بعد آخری آرڈرجاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ریونیو پشاور نے گل پانڑہ کی خلاف کچھ عرصہ قبل اپنی انکوائری مکمل کی جس کے نتیجے میں گلوکارہ کی کروڑوں روپے کی آمدن کا پتہ چلا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گل پانڑہ کو اس حوالے سے متعدد نوٹس بھی جاری ہوئے کہ وہ آکر اپنی اس آمدن کا جواب دیں ا و ر ٹیکس انتظامیہ کو معطمن کرے تاہم وہ ایک نوٹس پر بھی پیش نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق گل پانڑہ کو نوٹسز کے بعد آخری آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان پر 1کروڑ سے زائد کا ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے اس بارے میں گل پانڑہ سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
ٹیکس ادانہ کر پر گل پانڑہ کو نوٹس ارسال
06:27 PM, 14 Nov, 2017