چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن اٹلی کی ٹیم 59 برس بعد فیفا ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام

05:55 PM, 14 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

سٹاک ہوم: چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن اٹلی کی ٹیم 59 برس بعد آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی.

اٹلی اور سویڈن کے درمیان پلے آف سیکنڈ لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، سویڈن نے ایگریگیٹ سکور 1-0 کی بدولت کامیابی اپنے نام کی اور اس کے ساتھ ہی 11 برس بعد میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ شکست خوردہ اٹالین ٹیم میگا ایونٹ کی دوڑ سے باہر ہو گئی، اٹلی نے آخری بار 1958ء میں ورلڈ کپ مس کیا تھا۔ ورلڈ کپ 2018ء کے سلسلے میں کھیلے گئے پلے آف سیکنڈ لیگ میچ میں اٹلی اور سویڈن کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا.

دونوں ٹیموں نے گول سکور کرنے کیلئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا تاہم ایگریگیٹ سکور 1-0 کی بدولت سویڈن کی ٹیم فاتح رہی۔

مزیدخبریں