لندن: شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز میں ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد سیزن کا اختتام کر دیا.
نڈال کو پہلے میچ میں ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے گروپ میچ میں بیلجیئم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نڈال کو ایک سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-5)، 6-7، (4-7) اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، شکست کے بعد نڈال نے ٹورنامنٹ سے دستبراری اختیار کر لی.
انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث وہ کھیل کو جاری نہیں رکھ سکتے اور اب سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کورٹ کا رخ کریں گے۔