حسن اور حسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم

05:04 PM, 14 Nov, 2017

حسن اور حسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم
حسن اور حسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد:نیب نے سابق وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنسز میں ملزمان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات جمع کرادیں۔احتساب عدالت نے اثاثے قرق کرنے کے احکامات جاری کرد ئیے۔

تفصیلات کے مطابق حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق درخواست پر حکم نامہ بدھ کو جاری کیا جائے گا۔احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں کواشتہاری قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران فلیگ شپ ریفرنس میں تفتیشی افسران محمد کامران اور محبوب عالم کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔ نیب حکام نے بتایا کہ حسین نواز کے4بینک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرا دیں۔

حسین نواز کے ایک اکاونٹ میں 3 ہزار 992 امریکی ڈالر،دوسرے میں 4 ہزار 272 یورو، تیسرے میں 207 برطانوی پونڈ جبکہ چوتھے اکاونٹ میں 3 لاکھ، 82 ہزار روپے موجود ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں حسین نواز کی کوئی جائداد نہیں ۔ بحریہ ٹاون سے تفصیلات معلوم کی جار ہی ہیں۔نیب حکام نے استدعا کی کہ نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز جان بوجھ کر مفرور ہیں۔عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہے۔عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی۔ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں