قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور

03:42 PM, 14 Nov, 2017

ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ۔ملتان کی عدالت نے گرفتار مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور کر لی ۔مفتی عبدالقوی کی ضمانت 2 لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔

ملتان نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان کی عدالت میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران مفتی عبدالقوی کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلم شاہین کیس میں نامزد ملزم ہے، لیکن اس کی ضمانت ہوگئی ہے جبکہ مفتی عبدالقوی پر قندیل کے بھائیوں کو اکسانے کا الزام ہے اور سعودیہ سے آنے والی نامعلوم کال پر مفتی عبدالقوی کو ملزم ٹھہرایا جا رہا ہے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

مزیدخبریں