لاہور: سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہم سچ کی تلاش کے لیے ہی یہ سماعت کر رہے ہیں اور یہ نہ سمجھا جائے کہ محفوظ فیصلہ کل آجائے گا۔
فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کے لیئے تھیں۔
جناب والا کوئی جلدی نہیں کیونکہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے۔ عمران خان کیس اقامہ کے مذاق سے کہیں زیادہ سنجیدہ معاملہ تھا اور قوم کو فیصلے کا انتظار ہے۔
عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں مقدمات میں ضمانت منظوری کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں مریم نواز نے کہا دوسروں سے سوال نہ جواب جبکہ کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ 2 سال کہاں تھے؟۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں