لاہور: سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہم سچ کی تلاش کے لیے ہی یہ سماعت کر رہے ہیں اور یہ نہ سمجھا جائے کہ محفوظ فیصلہ کل آجائے گا۔
فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کے لیئے تھیں۔
جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے 'عدل' کے نئے پیمانے بنائے گئے pic.twitter.com/7oRJTSogjw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 14, 2017
جناب والا کوئی جلدی نہیں کیونکہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے۔ عمران خان کیس اقامہ کے مذاق سے کہیں زیادہ سنجیدہ معاملہ تھا اور قوم کو فیصلے کا انتظار ہے۔
عدل کے سارے سانچے، نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیئے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 14, 2017
دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟
عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں مقدمات میں ضمانت منظوری کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں مریم نواز نے کہا دوسروں سے سوال نہ جواب جبکہ کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ 2 سال کہاں تھے؟۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں