بھارتٰ ٹیم کو نیپال کے ہاتھوں 19 رنز سے اپ سیٹ شکست

01:39 PM, 14 Nov, 2017

کوالالمپور:ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر19ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں نیپال کی ٹیم نے دفاعی چیمپیئن بھارت  کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ گروپ اے میں نیپال نے غیر متوقع طور گزشتہ سال کی چیمپیئن بھارت کی ٹیم کو 19رنز سے شکست سے دوچار کر دیا ۔ نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔ دپندر سنگھ نے88اور جتندر سنگھ نے 36رنز کی اننگز کھیلیں۔

186رنز کا ہدف بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے زیادہ مشکل نظر نہیں آرہا تھا لیکن نیپالی بولرز نے ہندوستانی بیٹسمینوں کو قابو کر لیا اور 166رنز پر پوری ٹیم کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔دپندر سنگھ نے شاندار آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت  کی جانب سے ہمانشو رانا36اورمنجوت کالرا35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دپندر سنگھ کو88رنز کی عمدہ اننگز کے ساتھ 4وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

مزیدخبریں