500روپے سے کم موبائل بیلنس استعمال کرنے والوں کے لیے خوش کر دینے والی خبر آگئی

01:12 PM, 14 Nov, 2017

500روپے سے کم موبائل بیلنس استعمال کرنے والوں کے لیے خوش کر دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے 5سو روپے سے کم بیلنس استعمال کرنے والے موبائل صارفین سے ٹیکس نہ لینے اور پی ٹی سی ایل ملازمین کے پنشن کامسئلہ جلد حل کرنے کی سفارش کردی۔گزشتہ روز کمیٹی کا اجلاس شاہی سید کی سربراہی میں ہوا۔ایف بی آر حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ ہر ہفتے موبائل صارفین سے

و دہولڈنگ ٹیکس کی مدمیں ایک ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔

کمیٹی کوپی ٹی سی ایل ملازمین کے پنشن اور موبائل کمپنیوں سے ٹیکس لینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔شاہی سید نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین پر توجہ نہیں دی جارہی، تاج آفریدی کہاکہ اس وقت40ہزار لوگوں کو پنشن کے مسائل درپیش ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ایمپلائز ٹرسٹ (پی ٹی ای ٹی)کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں جب سرکاری ملازمین کی پنشن 20فیصد بڑھائی تواس کی بعد مسئلہ پیدا ہوا ہے کیوں کہ پی ٹی سی ایل اتنی پنشن نہیں دے سکتی تھی جس کی وجہ سے ملازمین عدالت میں چلے گئے۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ جب پیسہ موجود ہے تو پنشن کیوں نہیں دی جارہی ، پی ٹی ای ٹی کے حکام نے کہاکہ پنشن کے حوالے سے کیس عدالت میں ہے عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے ۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ ملازمین کے پنشن کامسئلہ جلد حل کیاجائے چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ایف بی آر کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ موبائل کمپنیوں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے سافٹ وئیر بنالیاہے او رکمپنی ہر ہفتے صارفین کاڈیٹا ہمیں فراہم کرے گی اب تک تین موبائل کمپنیاں صارفین کا ڈیٹا فراہم کررہی ہیںجبکہ ایک کمپنی کوتکنیکی وجوہات کی وجہ سے مسائل ہیں ۔پہلے مرحلے میں ٹیلی نارکاآڈٹ کریں گے جو آٹھ سے دس ہفتہ میں مکمل ہوجائے گا ۔ایف بی آر کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ موبائل صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مدمیں سالانہ تقریبا 52ارب سے زائد حاصل ہوتے ہیں ۔ایف بی آر کو موبائل صارفین سے ٹیکس تفصیلات کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی

مزیدخبریں