23 یورپی ممالک نے دفاعی اتحاد قائم کر لیا

10:56 AM, 14 Nov, 2017

برسلز:فرانس اور جرمنی سمیت یورپی یونین کی 23ریاستوں نے پیر کے روز ایک دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دیتے ہوئے یورپی دفاعی یونین کی بنیاد رکھ دی۔ اس سمجھوتے کے تحت یورپی سطح پر ایک کرائسس رسپانس سینٹر اور یورپی میڈیکل کمانڈ سینٹر قائم کرنے کے علاوہ مشترکہ فوجی تربیتی پروگرام بھی تشکیل دئیے جائیں گئے۔

یونین کی رکن دیگر ریاستوں میں سے ڈنمارک نے اس معاہدے کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پولینڈ آئرلینڈ اور مالٹا نے تاحال اس میں اپنی شمولیت کا فیصلی نہیں کیا۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کے بعد یونین عسکری سطح پر زیادہ خودمختار بننے کی خواہشمند ہے اس یہ معاہدہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے اسکے علاوہ یورپی یونین نے مسلح تنازعات کے حل کے لیے امریکی عسکری مدد پر اپنا انحصار بھی کم کرنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں