پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کو کس کیٹیگری میں کتنے پیسے ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کو کس کیٹیگری میں کتنے پیسے ملیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کے لئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں پر پیسوں کی برسات کردی گئی ہے.کس کیٹیگری میں کتنے پیسے ملیں گے تفصیلات سامنے آ گئیں.

پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کے لئے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا .جن میں پلاٹینم ،ڈائمنڈ ،گولڈ،سلور،اورایمرجنگ کیٹیگری شامل ہے ۔پلاٹینم کیٹیگری سے منتخب فی کھلاڑی کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گےجبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری والے کرکٹرز کو 70 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔گولڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 50،50 لاکھ جبکہ سلور کیٹیگری میں 22،22 لاکھ روپے کما سکیں گے۔ایمرجنگ پلیئر کی بھی10، 10، لاکھ روپے تک کی آمدنی ہوگی۔