ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے راہ ہموار ہے۔
روسی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کیلئےسازگار ماحول بنایا جا رہا ہے، روس، ترکی اور ایران کی کوششوں سے شام میں تشدد میں کمی آئی ہے۔ولادیمیر پوٹن نے ملاقات میں روس اور ترکی کے باہمی تعلقات مکمل ہونے کا اعلان بھی کیا۔
ترک صدر پیر کے روز سرکاری دورے پر سوچی پہنچے تھے، جہاں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سوچی میں روسی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
ماسکو اور انقرہ کے تعلقات 2015ء کے اواخر میں انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے، اپنے موجودہ کئی روزہ غیر ملکی دورے کے دوران صدر اردوان روس کے بعد منگل کو کویت اور اس کے بعد قطر جائیں گے۔