وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی .شہباز شریف کہتےہیں کہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک کو مضبوط بنانا ہے .چاروں اکائیاں ترقی کرینگی تو پاکستان ترقی کرے گا.
لاہور ایئر پورٹ پر ہونیوالی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ ہمیں ذاتی مفادات چھوڑ کر قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی . سندھ میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں .چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک ترقی کرے گا . اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ شہباز شریف کے خیالات کی قدر کرتے ہیں.