اداکارہ صنم جنگ ماں بن گئیں، بیٹی کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ اور نجی ٹی وی کے مارننگ شو ”جاگو پاکستان جاگو“ کی میزبان صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کی ٹیم نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے فیس بک پیج پر کیا۔

10:08 PM, 14 Nov, 2016

کراچی : پاکستانی اداکارہ اور نجی ٹی وی کے مارننگ شو ”جاگو پاکستان جاگو“ کی میزبان صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کی ٹیم نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے فیس بک پیج پر کیا۔ صنم جنگ نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان بھی اس مارننگ شو پر کیا تھا، جہاں ان کی گود بھرائی کی رسم بھی کی گئی تھی۔ صنم جنگ نے ایک کمرشل میں کام کرکے اپنے کریئر کا آغاز کیا، 2008ءمیں ایک نجی ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا۔ صنم نے اپنے کریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں ”دل مضطر“، ”محبت صبح کا ستارہ“، ”میرے ہم دم میرے دوست“ اور ”الوداع“ شامل ہیں۔ انہیں ڈراموں کے علاوہ بولی وڈ میں ایک فلم کی آفر بھی موصول ہوئی، تاہم صنم نے اس میں کام سے معذرت کرلی۔ صنم جنگ کی شادی رواں سال کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے ہوئی تھی، جن کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں-

 

مزیدخبریں