ممبئی: اداکارہ دپیکا پدوکون اپنے والد اور سابق بیڈ منٹن کھلاڑی پرکاش پدوکون کو 40 کروڑ روپے کا فلیٹ بطور تحفہ دینے جا رہی ہے۔ دپیکا پدوکون نے کمائی میں کئی نامور فنکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب وہ ہالی وڈ میں بھی کام کر رہی ہیں۔ اسی لئے انہوں نے اپنے والد کو 40 کروڑ روپے کا فلیٹ تحفہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے ممبئی میں واقع ایک بلڈنگ کی تیسویں منزل پر ایک فلیٹ خرید بھی لیا ہے