جہانگیر بدر کی نمازہ جنازہ، پیپلز پارٹی کے تین لیڈروں کی جیبیں کٹ گئیں

09:48 PM, 14 Nov, 2016

لاہور : جہانگیر بدر کے جنازے میں جیب کتروں نے پیپلز پارٹی لیڈرز پر ہاتھ صاف کیا۔ خورشید شاہ اپنی رقم، مراد علی شاہ اور منظور وسان موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔ جہانگیر بدر کا لاہور میں جنازہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سندھ سے لیڈر آئے جبکہ بڑی تعداد میں جیالے شریک ہوئے۔ اس بھیڑ میں ماہر جیب کترے اپنا کام دکھا گئے اور حکمرانوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بیان بازی کرنے والے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جیب صاف کر گئے۔ جواں سال اور چوکس وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ اپنے فون سے محروم ہو گئے۔ خواب دیکھنے کے ماہر منظور وسان بھی اپنے موبائل فون سے محروم ہوئے۔

مزیدخبریں