لاہور: وزیراعظم نوا ز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں،تحریک انصاف نے بطور ثبوت وہ کتاب پیش کی جسے عدالتیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں۔
اپنے ردعمل میں مریم نوا زنے کہا کہ اتنے شور شرابے کے بعد تحریک انصاف وہ کتاب لائی جسے عدالتیں پہلے ہی بطور ثبوت مسترد کرچکی ہیں۔اپنی ٹؤیٹ میں انکا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کے ذریعے شریف خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔
ادھر وزیر اعظم کے تینوں بچوں نے سماعت سے ایک روز پہلے اپنا وکیل تبدیل کرنے کی درخواست دیدی،جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس کی آئندہ پیروی سلمان اکرم بٹ کے بجائے سینئرقانون دان بیرسٹر اکرم شیخ کریں گے۔