ماسکو: روس کی داخلی خفیہ ایجنسی ’ ایف ایس بی‘ نے دس مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لینے کا دعوٰی کیا ہے۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام گرفتار شدگان کا تعلق وسطی ایشیائی ریاستوں سے ہے اور یہ مشتبہ ملزمان پیرس حملوں کی طرز پر سینٹ پیٹرزبرگ اور ماسکو کے پرہجوم مقامات پر حملے کرنا چاہتے تھے۔
روسی خفیہ اداروں نے اس دوران دیسی ساخت کے چار بم، متعدد ہتھیار اور کافی زیادہ بارودی مواد کے علاوہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ چھاپے کرغزستان اور تاجکستان کے ریاستی اہلکاروں کے تعاون سے مارے گئے۔