تمام نام قابل قبول ہیں لیکن جب کوئی انکل کہتا ہے تو برداشت نہیں ہوتا

کرن جوہر کو جب کوئی انکل کہے تو ان کو شدید غصہ آتا ہے

06:15 PM, 14 Nov, 2016

ممبئی: بالی و وڈ کے خوش مزاج ہدایت کار کرن جوہر کے حوالے سے ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔ کرن جوہر نے اپنے حوالے سے دلچسپ بات بتائی ہے کہ ان کی والدہ ان کو کرن کہتی ہیں اور ان کو بس کرن نام ہی پسند ہےاس کے علاوہ ان کو کوئی دوسرے نام سے پکارے وہ ان کو بالکل پسند نہیں ہے۔ خاص طور پر جب کوئی ان کو انکل کہتا ہے تو اس لفظ سے ان کو شدید چڑ آتی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان کے کالج فرینڈز ان کو ‘کرو’ کے نام سے پکارتے ہیں ، یہ نام بھی ان کو شدید ناپسند ہے جبکہ میڈیا انڈسٹری میں ان کو ‘کےجو’ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ تمام نام قابل قبول ہیں لیکن جب کوئی انہیں انکل کہتا ہے تو یہ ان سے برادشت نہیں ہوتااور وہ شدید غصے اور چڑچڑے پن کا شکارہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں