بھارتی فلموں میں فحاشی کو کھلی چھٹی مل گئی

بالغوں کیلئے مواد کو فلموں میں شامل کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

بھارتی فلموں میں فحاشی کو کھلی چھٹی مل گئی

نئی دہلی :  بھارتی فلموں میں فحاشی کا طوفان آنیوالا ہے کیونکہ سینسر بورڈ نے نئے ریٹنگ سسٹم کیلئے تجاویز منظور کرلی ہیں جس میں بالغوں کیلئے مواد کو فلموں میں شامل کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ بھارتی سنسر بورڈ کو ہمیشہ بالغوں کیلئے مواد آنے پر قدامت پرستی کاطعنہ ملا لیکن اب حکومتی پینل کی طرف سے فلموں کی نئی کیٹگریزمتعارف کرانے تجاویزمنظور کرلی ہیں اور ان نئی کیٹگریز کا بنیادی مقصد ایسے مناظر اور جملوں کو کٹنے سے بچانا ہے جنہیں سینسر بورڈ کی طرف سے مسترد کردیاجاتاہے ۔

جیمز بانڈ کی فلم سپیکٹرسے بوس و کنار کے مناظر ختم کرائے جانے کے بعد بی جے پی کی سرکار نے ہدایت کار شیام بینیگال کی سربراہی میں ایک پینل تشکیل دیا تھا جس نے اپنی رپورٹ سنٹرآف ری سٹرکٹرنگ دی سینماٹوگرافی ایکٹ اینڈ رولز میں جمع کرادی جہاں سے مواد کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے فلموں کی کیٹگریز بنائی جاتی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ بورڈ کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد اب ان تجاویز کی وزارت اطلاعات سے منظوری لی جائے گی ۔