نئی دہلی: بھارتی فلموں کی مشہور سابق اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ میں نے آج تک اپنی ایک بھی فلم نہیں دیکھی لیکن میرے بیٹے کو یوٹیوب پر میری ایک رومانٹک فلم کا تھوڑا فحش سین مل گیا ہے جسے وہ بار بار چلا کر میرا نذاق اڑاتا ہے تو میرا دل کرتا ہے کہ اپنی انکھیں بند کر لوں یا پھر اس کی آنکھوں کے آگے ہاتھ رکھ دوں ،وہ سین دیکھ کر تو اب میرا بھی چہرا شرم سے سرخ ہو جاتا ہے ۔
معروف اداکارہ اور آج کی مشہور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں اداکاری بالکل نہیں آتی کیونکہ اداکاری کے لئے آپ کو ایکٹنگ آنی چاہئے ’’دماغ ‘‘ کی بالکل بھی ضرورت نہیں،کیونکہ ایکٹنگ اور دماغ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب پہلے فوٹو شاپ نہیں تھیں تو وہ کوئی بھی فوٹو شوٹ سے پہلے پانی بھی نہیں پیتی تھیں اور سانس بھی نہیں لیتی تھی تاکہ پانی پینے یا سانس لینے سے تصویر میں میرا پیٹ پھولا ہوا نظر نہ آئے لیکن اب جدید ٹیکنالوجی آ گئی ہے اور اس لئے لوگ پانی ہی نہیں کھانا بھی کھا کر تصویریں بنوا لیتے ہیں اور ویسے بھی مجھے اب سمارٹ نظر آنے کی بجائے سانس لینا زیادہ پسند ہے ۔
ٹوئنکل کھنہ کا اپنے شوہر اکشے کمار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اکشے ایک ایسے شخص ہیں جو جیسے ہیں ویسے ہی رہنا پسند کرتے ہیں ،انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ؟وہ کبھی کسی گروپ کا حصہ بننا پسند نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی طنز و مزاح کو پسند کرتی ہیں اور حالات کے مطابق اور لوگوں کے حالات کے مطابق مذاق کرتی اور لکھتی ہیں جس سے اکثر لوگ برا منا جاتے ہیں لیکن ان کے طنز کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ اونچی ایڑھی(ہیل) والی جوتی کی وجہ سے کئی مرتبہ اپنا پاؤں تڑوا چکی ہیں جس کی وجہ سے اب میں نے اونچی ایڑھی والی چپل پہننا ہی بند کر دیا ہے ۔