میزبان امین سیانی نےسلمان خان کا انٹرویو نہ کرنے کی وجہ بتا دی

05:38 PM, 14 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

پونے: ماضی میں بالی ووڈ کو اپنی آواز سے پہچان دینے والے اور ریڈیو میزبان امین سیانی نے کہا کہ سلمان سے متعلق مجھے معلوم ہوا کہ وہ لڑکیوں کو پریشان کرتے ہیں تو جان  کر  میں نے کبھی بھی  ان کا انٹرویونہیں کیا۔ریڈیو میزبان امین سیانی عالمی شہرت یافتہ میزبان ہیں جنہوں نے بھارت کے علاوہ دنیا بھر  کے مختلف ممالک میں کئی شوز کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے جب کہ امین سیانی  نے  اپنی آواز کے جادو سے  بالی ووڈ کو بھی پہچان بخشی  اور انہوں نے  سلمان خان کے علاوہ تمام صف اول کے اداکاروں کے انٹرویو کیے ہیں لیکن اب سلو میاں سے انٹرویو نہ کرنے کی وجوہات بتا کرسب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی شہر پونے میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین سیانی کا کہنا تھا کہ سلمان سے متعلق مجھے معلوم ہوا کہ وہ لڑکیوں کو پریشان کرتے ہیں تو جان  کر  میں نے کبھی بھی  ان کا انٹرویونہیں کیا کیوں کہ میں خواتین کا احترام کرتا ہوں لیکن سلمان ایسا نہیں کرتا اسی لیے انٹرویو کے لیے ہر دفعہ انہیں ٹال دیتا تھا  یہی وجہ ہے کہ  ریڈیو میں ہوتے ہوئے سلمان خان کےعلاوہ فلم نگری کے  تمام ستاروں کے انٹرویو کیے ۔

مزیدخبریں