لاہور: ملکی سیاست میں ایک اور ہلچل ، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری 4 دسمبر کو پاکستان واپس آئیں گے ، تاہم اس مرتبہ لاہور کے بجائے کراچی سے احتجاجی تحریک کاآغاز کریں گے۔
نومبر کے بعد دسمبر میں بھی سیاسی پارہ بڑھنے کا امکان ہے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی وطن واپسی مگر اس بار طاہر القادری کا مسکن بنے گا شہر قائد۔ عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق علامہ طاہر القادری 4 دسمبرکی صبح چار بجے کراچی ائیر پورٹ پہنچیں گے۔پاکستان واپسی کے بعد طاہر القادری پاک سرزمین پارٹی ،پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤ ں سےبھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے عوامی تحریک کراچی سے سیاسی جلسوں کا آغاز کرے گی اور جلسوں کو کامیاب بنانے کے لیےعوامی تحریک مختلف سیاسی جماعتوں کو جلسوں میں شرکت کی دعوت بھی دے گی ۔