لاہور : پی ٹی وی سے مارننگ شو کرنے والی ماڈل و اداکارہ جگن کاظم کا اعزاز، پی ٹی وی سے سب سے زیادہ شو کرنے والی میزبان بن گئیں، آج ہزارواں شو کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے مارننگ شو ’’مارننگ ود جگن‘‘ کا آج ہزارواں شو پیش کیا جائے گا۔ جگن کاظم نے پی ٹی وی لاہور مرکز سے براہ راست نشر ہونے والا یہ شو14 مئی 2012ء کو شروع کیا تھا اور وہ پی ٹی وی لاہور مرکز کی تاریخ میں سب سے زیادہ مارننگ شو کرنے والی میزبان بن گئی ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی وی مارننگ شو کی میزبان عائشہ ثناء تھیں جنہوں نے 545 شوز کئے تھے جبکہ یہ شو تقریباً 2سال تک جاری رہا تھا جبکہ ان کے بعد فلمسٹار نور نے مارننگ شو کی میزبانی سنبھالی اور انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سو شو کئے۔ نور کے بعد مارننگ شو کیلئے جگن کاظم کا انتخاب کیا گیا جو بہت خوش اسلوبی کے ساتھ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔