لاہور: ماہرین نے ایک خوفناک انکشاف کیا ہے کہ جدید دور کی اشیا جیسے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ وغیرہ ہمارے بچوں کو اپنی لت کا شکارکررہی ہیں اور یہ دماغ کو ایسے متاثر کررہی ہیں جیسے افیون یا کوئی نشہ آور شے کرتی ہے۔ امریکہ کے ماہرین نفسیات کے ایک گروہ نے اپنے پاس آنے والے مریضوں کے امراض کی بنیاد پر ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا اور اس کے تحت چند اخبارات میں کچھ رہنما مضامین شائع کروائے۔
ان ماہرین کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے ان کے پاس ایسے والدین کی آمد بڑھ چکی ہے جو اپنے بچوں کے رویئے تبدیل ہونے سے پریشان تھے اور جاننا چاہتے تھے کہ ایسا کیوں ہوا ہے اور اس سے کیسے بچاجائے۔