غوثیہ کالونی داماد نے سسر کو گولی مار دی

02:32 PM, 14 Nov, 2016

ساہیوال:  غوثیہ کالونی ساہیوال میں داماد نے سسر کو گولی مار دی خلیل احمد کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد پیٹ سے گولی نکال دی ہے ۔

واقعات کے مطابق خلیل احمد کی بیٹی کی شادی چک 40ای بی کے محمد اکرم سے ہوئی تھی میاں بیوی میں ناچاقی ہو گئی جس پر وہ روٹھ کر میکے آگئی تو اتوار کی رات کو محمد اکرم اسے لینے آیا جس پر جھگڑا ہو گیا تو محمد اکرم نے سسر خلیل احمد کو گولی ما ر دی اور فرار ہوگیا ۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقد ہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزیدخبریں