نادرا کے آن لائن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی

02:13 PM, 14 Nov, 2016

اسلام آباد: نادرا کے آن لائن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ملک بھر میں نادرا کے کئی ریجنل دفاتر نے کام کرنے چھوڑ دیا ہے جبکہ دفاتر کے باہر موجود افراد کو بھی سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ ا ۔

پیر کوقومی شناختی کارڈ بنانے والے ادارے نادرا کا آئن لائن سسٹم فنی خرابی کے باعث بیٹھ گیا جس کے نتیجے میں کئی ریجنل سینٹر میں دفتری امور کا کام ٹھپ ہوگیا جبکہ نادرا کی جانب سے ابھی تک کوئی کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔دوسری جانب افغان خاتون شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار نادراکے اہلکار نے اعتراف جرم سے انکار کردیا ہ، جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں نادار کے دو اہلکار پہلے ہی ضمانت پر رہا ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمار احمد کو روپوش ہونے کے بعد ایف آئی نے پشاور سے گرفتار کرلیا تھا۔

مزیدخبریں