اسلام آباد: پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ کا پری کوالیفائنگ راؤنڈ مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ہانگ کانگ کے لیوآن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔
پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نوازنے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کل 44 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ، مصر، ہالینڈ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کوالیفائنگ راونڈ 16سے17 نومبر جبکہ ایونٹ کا مین راونڈ 18سے21 نومبر تک کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 20 نومبر کو جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 25 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔