قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل سے شروع ہوگا

01:39 PM, 14 Nov, 2016

اسلام آباد : پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ساؤتھ ایشین سوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی فٹ سال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور کوچ طارق یونس کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے اور یہ کیمپ 27 نومبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم تیسری ساؤتھ ایشین سوکر فٹ سال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 5 دسمبر سے سری لنکا میں شروع ہوگی۔

مزیدخبریں